قومی ٹی20-کپ : لاہور بلیوز ،فیصل آباد سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

24 نومبر 2017
قومی ٹی20-کپ : لاہور بلیوز ،فیصل آباد سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

لاہور +اسلام آباد ( نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) قومی ٹی 20 کپ میں لاہور بلیوز نے راولپنڈی کو 7 وکٹوں سے اورفیصل آباد ریجن نے پشاور ریجن کو 5وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوا لیفائی کر لیا۔لاہور بلیوز نے راولپنڈی کو 7 وکٹوں سے شکست دی، فاتح ٹیم نے 119 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، یہ لاہور بلیوز کی ایونٹ میں پانچویں کامیابی ہے اور اس کے ساتھ ہی اس نے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی، آغا سلمان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔فیصل آبادنے پشاور کو5 وکٹوںسے شکست دی۔پشاورریجن کی ٹیم 139رنز بناکر آوٹ ہو گئی ،رفعت اللہ مہمند نے 32اور عبید اللہ نے 29رنز بنائے ، تاج ولی نے 3،سعید اجمل اور عمران خالد نے دو،دو جبکہ یاسر شاہ اور فہیم اشرف نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔ فیصل آباد نے ہدف 5وکٹوں پرپورا کر لیا، صاحبزادہ فرحان کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ کا دیا گیا۔ آج پہلا میچ لاہور وائٹس اور اسلام آباد راولپنڈی کے درمیان جبکہ دوسرا میچ فیصل آباد اور فیڈریلی ایڈمینسٹرڈ ٹریبل ایریاز( فاٹا)کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ دونوں سیمی فائنل کل اور فائنل 26نومبر کو ہو گا۔