ہمارے مخالفین کی حیثیت چلے ہوئے کارتوسوں سے زیادہ نہیں،چوہدری یٰسین

24 نومبر 2017

اسلام آباد(نا مہ نگار)انوائرمنٹ پارکس ڈائریکٹوریٹ G-10،واٹر سپلائی ٹیوب ویل ڈویژن پروڈکشن II-انقرہ پارک میں سی ڈی اے مزدور یونین کے قائدین نے انتخابی جلسوں سے خطاب کیا ، چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں کام کرنے والے ہزاروں مسٹررول ،ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرواکے ہم نے انکو تمام مراعات سے مستفید کیا اورہماری کارکردگی کی بدولت آج ووٹ کی طاقت بھی انکے پاس ہے جسکی وجہ سے ہمارے مخالفین بھی انکے تلوے چاٹنے پر مجبور ہیں ،محنت کش نے ووٹ کی پرچی کے ذریعے ادارے اور اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے اور یہ فیصلہ پرچی کی صورت میں محنت کش کے ہاتھ میں ہے ادارے کی بقاء کی خاطر محنت کش مزدور یونین کے پرچم تلے متحد ہو چکے ہیں ہمارے مخالفین کی حیثیت چلے ہوئے کارتوسوں سے زیادہ نہیں ۔