پروفیسر عفت گل اعزاز کی کتاب’’غلامی سے آزادی تک کا سفر‘‘ شائع ہو گئی

24 نومبر 2017

اسلام آباد (پ۔ ر)نیشنل بُک فائونڈیشن کے زیرِ اہتمام نامور مصنفہ پروفیسر عفت گل اعزاز کی 124 صفحات پر مشتمل اہم موضوع کی حامل نئی کتاب ’’غلامی سے آزادی تک کا سفر‘‘ ایک ہزار کی تعداد میں شائع ہو گئی ہے۔ 140/-روپے کی یہ کتاب ریڈرز بُک کلب کے ممبران 55%ڈسکائونٹ پر صرف63روپے میں حاصل کر سکتے ہیں۔ تحریکِ پاکستان کے پس منظر میں ملک میں جاری 70سالہ جشنِ آزادی تقریبات کے حوالے سے یہ کتاب خصوصی اہمیت رکھتی ہے اور بڑے بچوں اورنوجوان نسل کے لیے ایک رہنما کتاب ہے۔