نوازشریف کی قائدانہ سوچ نے پاکستان کو بلندیوں تک پہنچایا،ایم ساجد عباسی

24 نومبر 2017

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) اسلام آباد سٹی کے جنرل سیکرٹری و منتخب چیئرمین ایم ساجد عباسی نے کہا ہے کہ تعمیر و ترقی مسلم لیگ (ن) کا مشن ہے، مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جس کے دور اقتدار میں پاکستان نے تیزی سے ترقی کے زینے طے کئے، عمران خان نے دھرنے دے کر ملک کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکائے، نوازشریف کی قائدانہ سوچ نے پاکستان کو بلندیوں تک پہنچایا، ان کے دئیے گئے میگا پروجیکٹس پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکے ہوں یا موٹر وے کی تکمیل جن سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن ہوا، سی پیک منصوبہ بھی پاکستان کو دنیا کی فہرست میں اجاگر کرے گا۔