حافظ محمد سعید کی نظربندی ختم کرنے کے فیصلہ پرتاجر تنظیموں کا اظہار تشکر
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی )امیر جماعۃلدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کی نظربندی ختم کرنے کے لاہور ہائی کورٹ کے دلیرانہ فیصلہ پرتاجر تنظیموں کا اظہار تشکر،صدر انجمن تاجران پاکستان اجمل بلوچ،صدر آل پاکستان ٹریڈرز ایسویسی ایشن بلیو ایریا یوسف راجپوت،مسؤل تاجران جماعۃلدعوۃ یاسر بٹ ،ملک صغیر ،چوہدری وسیم،امین پیرزادہ ،نفیس الرحمن،چوہدری عمران و دیگر تاجر راہنماؤں کی جانب سے آزد عدلیہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور امیر جماعۃلدعوۃ کی رہائی کی خوشی میں مٹھائیاں بانٹیں گئی۔انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ ،یاسر بٹ،ملک صغیر و دیگر تاجر رہنماؤں کا اپنے مشترکہ بیان میں کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ کے دلیرانہ فیصلہ سے پاکستان میں قانون کی حکمرانی ثابت ہو گی،حافظ محمد سعید کی رہائی سے عالم اسلام میں خوشی کی لہر دوڑ گی ہے جبکہ ہمسایہ ملک میں صف ماتم بچھا ہوا ہے،بھارت نے کشمیریوں کی آزادی صلب کر رکھی ہے ،پاکستان میں تخریب کاری میں بھی بھارت بالواسطہ ملوث ہے بلوچستان سے کلبھوشن نیٹ ورک کا پکڑا جانا اس بات کا واضح ثبوت ہے ۔حافظ سعید صاحب بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ دنیا بھر میں بے نقاب کرتے ہیں،کشمیر میں ہونے والی ریاستی دہشتگردی کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں۔حافظ محمد سعید تحریک آزادی کشمیر کی مضبوط ترین آواز ہیں ،جس کی وجہ سے بھارت کو تکلیف ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے فیصلے سے بھارت کی خوشنودی کے لیے کام کرنے والوں کو مایوس ہونا پڑا ہے ہم عدالتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے بھارت و امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنے والوں کا دباؤ مسترد کر کے آزاد فیصلہ دیا ہے۔