آئیسکو میں چیک اینڈ بیلنس کا مربوط نظام قائم ہے، ترجمان

24 نومبر 2017

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آئیسکو ریجن میں وزارت انرجی اور نیپرا کی پالیسی کے مطابق قواعد و ضوابط کی روشنی میں کمرشل بلڈنگز، پلازوں اور رہائشی پلازوں پر ٹرانسفارمرز کی تنصیب کا عمل کیا جاتا ہے ،آئیسکو کے ذمہ دار افسران و اہلکار نئے کنکشن کے اجراء سے قبل متعلقہ جگہ پر سائیٹ کے معائنے کے دوران مطلوبہ لوڈ کو چیک کرتے ہیں جبکہ آئیسکو چیف باسط زمان احمد کی ہدایات کی روشنی میں اب تک ریجن بھر میں سینکڑوں ایسے صارفین کو ایکسٹیشن آف لوڈ کے نوٹس جاری کئے جاچکے ہیں جن کہ زیر استعمال لوڈ کی شرح درج شدہ لوڈ سے زیادہ ہے ۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق آئیسکو افسران و عملہ نئے کنکشنز اور ٹرانسفامرز کی تنصیب کے عمل کے دوران پالیسی سے ہٹ کر کام نہیں کرتے کیونکہ آئیسکو میں چیک اینڈ بیلنس کا ایک مربوط نظام قائم ہے جہاںاچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والوں کی ستائش اور ناقص کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والوں کوانضباطی کاروائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔آئیسکو کی مانیٹرنگ ٹیمیںریجن میں چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو عمدگی سے چلانے کیلئے فعال کردار ادا کررہی ہیں ۔