اوپن یونیورسٹی "اے آئی او یو فائونڈیشن" قائم کررہی ہے،شاہد صدیقی

24 نومبر 2017
اوپن یونیورسٹی

اسلام آباد (نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی "اے آئی او یو فائونڈیشن" قائم کررہی ہے۔ اس حوالے سے اشتہار شائع ہوگیا ہے ٗ دو ماہ کے اندر قواعد و ضوابط کو ختمی شکل دے کر ایگزیکٹیوکونسل سے منظوری حاصل کریں گے ٗ اس کے بعد فائونڈیشن کے قیام کے کام کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا" ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے 5۔دسمبر کو یاسمین باغ میں منعقدہونے والی "گل دائودی نمائش"میں حصہ لینے کے لئے اوپن یونیورسٹی کے مالی کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ہے۔گارڈن سپروائزر عبدالستار نے وائس چانسلر کو اپنی تیاریوں پر بریفنگ دی ۔