27 نومبر تک پیکج و پروموشن نہ ہونے کی صورت میں 28 نومبرکو دھرنا دیا جائیگا: نصراللہ جوئیہ

24 نومبر 2017

وہاڑی(خبر نگار) پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کے صدر نصراللہ جوئیہ و دیگر فتح اللہ ، محمد جاوید، امجد صابر، ریاض علی اور شیخ اقبال نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ مختلف اساتذہ تنظیموںکے مشترکہ اجلاس میں محکمہ تعلیم کے افسران کی نااہلی اور ڈسی وہاڑی کے ناروا سلوک کی وجہ سے ہزاروں اساتذہ کو دسمبر 2016سے ڈیو پے پیکج اور پرموشن نہ دینے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا انہوں نے واضح کیا کہ اجلاس میں کیے گئے متفقہ فیصلہ کے مطابق 27نومبر تک پیکج و پرموشن کیلئے ڈی پی سی نہ کی گئی تو 28نومبر کو ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا جسکی تمام تر ذمہ داری محکمہ تعلیم کے افسران اور ڈپٹی کمشنر پر عائد ہوگی اساتذہ رہنمائوں نے حکومت سے اساتذہ کی حق تلفی پر نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔