ایشنرسیریز :برسبین ٹیسٹ کا سست آغاز انگلینڈ 4 وکٹوں پر 196 رنز

24 نومبر 2017

برسبین(سپورٹس ڈیسک )ایشزن سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 4وکٹوں پر196رنز بنالئے،ڈیوڈ میلان 28اور معین علی 13رنز پرکھیل رہے ہیں۔ انگلش ٹیم کو تیسرے اوورمیں نقصان اٹھانا پڑا، الیسٹر کک 2رنز بناکر کیچ دے بیٹھے۔ سٹون مین اورجیمز ونس نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 125رنز جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن بہتر بنادی، سٹون مین 53رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔31اننگز کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب دوسری وکٹ کی شراکت میں انگلش جوڑی نے سنچری سکور کی ہے، 2016ء میں پاکستان کیخلاف 185رنز بنائے تھے۔جیمز ونس83رنز بناکر پویلین لوٹے۔ جو روٹ کوکمیونز نے 15رنزپر ایل بی ڈبلیو آئوٹ کیا۔پہلے دن جب کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے 4وکٹیں گنواکر 196رنز بنالئے تھے۔آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمیونز نے 2اورمچل سٹارک نے ایک وکٹ حاصل کی۔