صاف دیہات پروگرام سے حفظان صحت کی روایات کو فروغ ملے گا

24 نومبر 2017

لودھراں(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر راجہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ بہتر طبی تیکنکی تربیت سے دکھی انسانیت کی بہترین خدمت کی جا سکتی ہے ۔ انہوںنے مزید کہاکہ بہترین کارکردگی پر حکومت پنجاب ہسپتالوں کو مزید سہولیات دے گی۔ انہوںنے یہ بات آج یہاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں متعدد بی ایچ یوز کو الٹرا سائونڈ مشینیں تقسیم کرنے کی تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جبکہ چیئرمین ضلع کونسل میاں راجن سلطان پیرزادہ مہمان خصوصی تھے۔ انہوںنے کہاکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں جدید ماڈ ل ایمرجنسی سنٹر پر کام کا آغاز اور ہپیاٹائٹس سنٹر کا افتتاح بھی جلدی ہو گا۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر راجہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے صاف ستھرے دیہات پروگرام سے حفظان صحت کی روایات کو فروغ ملے گا۔ انہوںنے مزید کہاکہ یونین کونسلوں میں صفائی ستھرائی کی خود مانیٹرنگ و چیک کروں گا۔ انہوںنے یہ بات آج یہاں ضلع کونسل میں ضلع بھر کے یونین کونسلوں کے چیئر مین اور کونسلروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔