این اے 148 میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر‘ تینوں بڑی پارٹیوں کے امیدوار متحرک

24 نومبر 2017

ٹاٹے پور (نامہ نگار) جیسے جیسے الیکشن 2018 ء قریب آرہا ہے اسی طرح سیاست کا پارہ بھی چڑھتا جا رہا ہے این اے 148 میں ن لیگ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے لنگوٹ کس لئے ہیں ن لیگ کے موجودہ ایم این کے ملک عبدالغفار ڈوگر تحریک انصاف کے زین حسین قریشی اور پیپلز پارٹی کے علی موسیٰ گیلانی انتہائی متحرک ہو چکے ہیں لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہونا ان کا معمول بن چکا ہے ان تینوں امیدواروں نے 2018 ء کے الیکشن کے لئے ابھی سے ہی کمپین شروع کر دی ہے تحریک انصاف کے پاس پی پی حلقہ 201 میں امیدوار تین اور پیپلز پارٹی پی پی حلقہ 202 کے لئے امیدوار ڈھونڈنے کے لئے کوشاں ہیں ن لیگ کے ایم این اے عبدالغفار ڈوگر اور ن لیگ کے موجودہ ایم پی ایز ملک مظہر عباس راں رائے منصب علی خان کے درمیان گزشتہ کچھ عرصہ سے اختلافات کی وجہ سے ن لیگ کو مشکلات کا سامنا ہے ن کے ووٹرز اور نظریاتی ن لیگ کے ووٹرز انتہائی پریشانی میں مبتلا ہو چکے ہیں سیاسی حلقوں کے مطابق اگر ن لیگ ایناے 148 کے آپس کے اختلافات میں کمی نہ آئی تو 2018 ء کے الیکشن میں ان کے لئے مزید مشکلات درپیش آنے کے امکانات ہیں۔