عوام اپنا علاج صرف اور صرف مستند اور تربیت یافتہ ڈاکٹرز سے کرائیں: ڈاکٹر شازیہ اقبال

24 نومبر 2017

ٹبہ سلطان پور (نامہ نگار) جان ہے تو جہان ہے لوگ عطائیوں کے خود ساختہ نسخہ جات سے اپنی قیمتی صحت برباد نہ کریں بلکہ اپنا علاج ہمیشہ مستند اور تربیت یافتہ ڈاکٹروں سے کرایا کریں۔ یہ بات سینئر میڈیکل آفیسر آر ایچ سی ٹبہ سلطان پور لیڈی ڈاکٹر شازیہ اقبال نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لا رہے ہیں۔