نادہندہ آڑھتیوں کی آڑھتیں منسوخ کرنے کا حکم

24 نومبر 2017

ماچھیوال (نا مہ نگار) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے غلہ منڈی ماچھیوال کو فعال کرنے کے سلسلہ میں موقع کا معائنہ کیا اور واجبات ادا نہ کرنے والے دو نادہندہ آڑھتیوں کی آڑھتیں منسوخ کرنے کا حکم دیا انہوں نے کہا کہ ہم جلد از جلد غلہ منڈی ماچھیوال کو فعال کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام آڑھتی اپنے کاروبار کو نئی منڈی میں منتقل کریں اور مارکیٹ کمیٹی حکام سہولیات کی جلد فراہمی کیلیے فوری اقدامات کریں مارکیٹ کمیٹی حکام نے بتایا کہ منڈی میں کل 80 پلاٹ ہیں جن میں سے 47 بڑے اور 33 چھوٹے چھوٹے پلاٹ ہیں کل چھ نادہندہ آڑھتیوں سے 37 لاکھ 36 ہزار روپے وصول کرنا تھے جن میں سے 3 نے 14 لاکھ 19 ہزار بقایا جات جمع کرا دیئے باقی 3 آڑھتیوں محمد رفیق، محمد آصف اور نعیم احمد سے 23 لاکھ کی وصولی باقی ہے محمد رفیق نے ایک ماہ کی مہلت کی درخواست کی انہیں ایک ماہ میں ادائیگی کی ہدایت کی گئی ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے آئندہ 15 دسمبر کو دوبارہ معائنہ تک کاروبار اس جگہ منتقل کرنے کی ھدایت کی۔ اس موقع پرسید آصف حسین شاہ، سید ماجد علی نقوی موجود تھے۔