حکومت میلاد النبی کے جلوسوں کی سکیورٹی پر اعتماد میں لے: مظہر سعید کاظمی

24 نومبر 2017

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ پیر سید مظہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ حکومت عید میلاد النبی کے جلسے جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے اعتماد میں لے۔ ختم نبوت حلف نامہ میں تبدیلی کرنے والوں کو سزا دینے کا مطالبہ پوری قوم کی آواز ہے۔ تاجدار ختم نبوت کا اسوہ حسنہ ہی کامل دستور حیات ہے۔

مسلمان خاتم النبیین کا میلاد منائیں اور سیرت اپنائیں۔ ولادت رسول کی خوشیاں منانا اہل حق کا شیوہ ہے۔ نبی امن و رحمت کے امتی انتہا پسند نہیں ہو سکتے۔ عشق رسول ہی ہمارا اسلحہ ہے۔
a