میاں محمد نواز شریف کے پارٹی صدر بننے سے عمران نیازی پاگل پن کا شکار ہوچکے: شیر محمد انجم
ملتان( سپیشل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن ملتان سٹی کے سینئر نائب صدر شیر محمد انجم نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی کامیابی سے عمران نیازی پاگل پن کاشکار ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی نے وزارت عظمیٰ کے جنون میں اپنی جماعت میں تمام سیاسی لٹیروں اور چوروں کو شامل کیا اور نظریاتی لوگوں کو پیچھے دھکیل دیا۔ مگر سیاسی لٹیروں کے اکٹھا کرنے کے باوجود عمران نیازی وزیراعظم نہیں بن سکتے۔