نااہل شخص کو پارٹی کا صدر بنانے والے اراکین اسمبلی کا عوام آئندہ الیکشن میں گھیراؤ کریں گے: شیخ احتشام لطیف
خانیوال(خبرنگار) گارڈ فادر اورنااہل قرار پانے والے شخص کو پارٹی صدر بنانے والے اراکین اسمبلی کے حلقوں کے عوام آئندہ الیکشن میں ان کاگھیرائو کر یں گے ۔ان خیالات کااظہار پی ٹی آئی کے رہنما صوبائی حلقہ214کے امیدوار شیخ احتشام لطیف نے نانک پور ،شام کوٹ، نظام پور کے معززین علاقہ اورپارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ ہم عمران خان کے سچے سپاہی ہیں اقتدار کی ہوا دیکھ کر فیصلے کرنے والوں سے عوام بخوبی آگاہ ہیں حالات جو بھی ہو ں نظریاتی کارکنوں کے ہمراہ ڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔