پاک فوج کے شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا،سید بو علی مہدی
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کی مرکزی محرم کمیٹی عزاداری سیل کے سیکرٹری سید بو علی مہدی نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میںجام شہادت نوش کرنے والے جواں سال میجر اسحاق سمیت جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پاک فوج کے سپوتوں کو پوری قوم کا سلام ، عظیم شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، دہشتگردوں،ڈکٹیٹروں سے نبر د آزما ئی اور آبرو مندی سے ہمکنار ہونے کیلئے تعلیمات حضرت امام حسن عسکری کی عملی پیروی ضروری ہے، حکومت ملک بھر میں شہادت حضرت امام حسن عسکری ؑ اور ایام عزا کے اختتام کی مناسبت سے 8ربیع الاول تک برآمد ہونے والے الوداعی ماتمی جلوسوں کے دوران سیکورٹی یقینی بنائے۔ اس امر کا اظہار اُنہوں نے ہفتہ عہد و پیمان کمیٹی ٹی این ایف جے کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔