اولیاء کرام کے مزارات رشدو ہدایت کا سرچشمہ ہیں
ملتان (سماجی رپورٹر) برصغیر میں اولیاء کرام کی تعلیمات کی بدولت اسلام کی روشنی پھیلی اولیاء اللہ کے مزارات رشدو ہدایت کا سرچشمہ ہیں ختم نبوت کے تحفظ کے لئے مسلمانان عالم اپنی جانوں کے نذرانے دینے سے ہرگز گریز نہیں کریں گے حکومت ختم نبوت کے بل میں شرپسندی کرنے والے عناصر کو بے نقاب کرے ان خیالات کا اظہار مقررین نے مرکزی انجمن شان محمدیؐ کے زیراہتمام عظیم روحانی پیشوا حاجی بغداد علیؒ کے سالانہ عرس مبارک کے سلسلے میں منعقد محفل نعت میں کیا صدارت نواسہ پھول سیدنا چادروالی سرکار صاحبزادہ سید شوکت حسین شاہ نے کی جبکہ ڈاکٹر محمد اکمل مدنی محمد ایوب مغل ملک محمد یوسف حافظ ظفر قریشی ایم سلیم درباری میاں اویس نقشبندی چوہدری سلیم سید گلزار شاہ استاد شبیر مہمانان خصوصی تھے۔