میجر اسحاق شہید پر پوری قوم کو فخر ہے: عبدالغفار روپڑی

24 نومبر 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلحدیث کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی،حافظ عبدالوھاب روپڑی، حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی و مولانا شکیل الرحمن ناصر نے میجر محمد اسحاق کو ان کی شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہید پر پوری قوم کو فخر ہے، بہت جلد دہشتگردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائےگا۔، قوم کو پاک فوج پر فخر ہے،انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے کےلئے لازوال قربانیاں دی ہیں شہیدوں کے خون سے ہماری آزادی محفوظ ہے۔