آئندہ الیکشن میں عمران خان کی کشتی سواروں سمیت ڈوبے گی: چوہدری فضل الرحمن

24 نومبر 2017

خانیوال(خبرنگار) مسلم لیگ(ن) کے رہنماممبر پنجاب اسمبلی چوہدری فضل الرحمن نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) ٹوٹنے کے خواب دھرے کے دھرے رہ گئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن بل کو اکثریت نے مسترد کر کے ثابت کردیاکہ مسلم لیگ(ن) پوری طرح متحد اورمیاں نوازشریف اس کے لیڈڑ ہیں۔وہ صوبائی حلقہ215کے معززین علاقہ اور کارکنوں سے بات چیت کررہے تھے۔انہوںنے کہاکہ آئندہ الیکشن میں عمران خان کی کشتی سواروں سمیت ڈوبے گی دھرنا گروپ کو عوام پہلے بھی باربا رمسترد کرچکے ہیں ۔میاںنوازشریف ،میاںشہبازشریف کی قیادت میں تعمیروترقی کاعمل جاری رکھیں گے۔