ختم نبوت حلف ناموں میں تبدیلی غلطی نہیں سازش تھی: حامد رضا
لاہور(خصوصی نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ختم نبوت حلف نامہ میں تبدیلی غلطی نہیں سازش تھی۔ دھرنے میں بیٹھے ختم نبوت کے پروانوں کی جرات و استقامت لائق تحسین ہے۔ اسحاق ڈار کی مفروری شریف خاندان کی مجبوری ہے۔ اسحاق ڈار کو وعدہ معاف گواہ بننے کے ڈر سے لندن بھیجا گیا ہے۔ نواز شریف نے عدلیہ پر نئے حملوں کا آغاز کر دیا ہے۔ میجر اسحاق شہید جیسے فوجی شہداءمادر وطن کے لئے جانیں قربان کر رہے ہیں جبکہ سیاستدان اقتدار کی جنگ میں مصروف ہیں۔ حکومتی ممبران اسمبلی نے قومی مجرم کے حق میں ووٹ دے کر اپنا ضمیر اور ایمان بیچا ہے۔ ن لیگ خطرناک سیاست کر رہی ہے۔ وزراءجاتی امراءکے درباری کا کردار ادا کر رہے ہیں۔