عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی شاہ عالم رنگ محل میں کانفرنس

24 نومبر 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ شاہ عالم رنگ محل کے زیراہتمام ختم نبوت کانفرنس جامع مسجد خلفاءراشدین میں بزرگ عالم دین مولانا قاری مومن شاہ کی صدارت میں منعقد ہوئی۔کانفرنس میں مولانا مفتی نعیم الدین، زاہدالراشدی،مولانا کفیل خان، مولانا عبدالنعیم ، قاری عبدالغفارڈیروی نے شرکت کی۔مقررین نے کہاکہ اسلام کے بنیادی عقائد ہیں جن کومانے بغیر کوئی شخص مسلمان نہیں ہوسکتا۔


ان بنیادی عقائد میں ختم نبوت کا عقیدہ اساسی حیثیت رکھتا ہے، جس پر ہر مسلمان کا ایمان ہونا ضروری ہے۔