پاکستان قومی زبان تحریک کے زیراہتمام فکر اقبال کے حوالے سے خصوصی نشست آج ہو گی

24 نومبر 2017

لاہور(پ ر)پاکستان قومی زبان تحریک کے زیرِ اہتمام آج سہ پہر تین بجے قرآن سنٹر ماڈل ٹاﺅن لاہورمیں فکرِ اقبال اور قومی زبان کے حوالے سے خصوصی نشست ہوگی۔تقریب میں جنرل(ر)غلام مصطفی، منیب اقبال،قیوم نظامی ،ڈاکٹر مجاہد منصوری اور بشریٰ اعجاز ،کرامت بخاری ،فرحت پروین ،ڈاکٹر عارفہ صبح خان ،ڈاکٹر افتخار بخاری ،فکرِ اقبال کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔

تقریب کی صدارت پاکستان قومی زبان تحریک کے صدر عزیز ظفر آزاد کریں گے۔ دریں اثناءگزشتہ روز پاکستان قومی زبان تحریک کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نفاذ قومی زبان مقدمہ میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہا ر کیا گیا۔