مریم نواز کا دورہ رحیم یارخان ملتوی تیاریاں دھری رہی گئیں

24 نومبر 2017

رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)مسلم لیگی رہنما مریم نواز شریف کا دورہ رحیم آباد ملتوی،تمام تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں۔رحیم آباد دوسری مرتبہ شریف خاندان کی میزبانی سے محروم۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ایک روزہ دورہ پر کل(25نومبر)رحیم آباد آنا تھا جہاں انہوں نے یوتھ ونگ کے جلسے سے خطاب کے علاوہ ن لیگی اراکین پارلیمنٹ اور لیگی رہنمائووںکے کئی وفود سے بھی ملاقاتیں کرنی تھیںلیکن ذرائع کے مطابق28نومبر کو احتساب عدالت میں شیڈول سے ہٹ کر پیشی کے باعث انکا دورہ رحیم آباد ملتوی کیا گیا ہے ۔