تبدیلی کا اصل سرچشمہ عوام، دھرنوں کی سیاست اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے: ندیم ممتاز قریشی

24 نومبر 2017

ملتان (سپیل رپورٹر) چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ سڑکوں اور دھرنوں کی سیاست اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے۔ جمہوری طرز سیاست میں اہلیت اور کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ کے حصول کو ممکن بنایا جاتا ہے مگر مملکت پاکستان میں تو نظام ہی الٹ ہے یہاں پر تو سیاست دان ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بناکر خود مظلوم بننے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ہمدردی کا ووٹ مل سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا اصل سرچشمہ عوام ہی ہیں۔ اس موقع پر صدر جنوبی پنجاب سید راشد بخاری، معین احمد قریشی، شاہد رانا، رانا رفیع الدین، تاج الدین قریشی، ڈاکٹر منظور احمد سمیت عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔