بیکری اور مٹھائی شاپس کی ڈی سیل اتھارٹی ملتان آفس کو دی جائے: محمد آصف
ملتان (نمائندہ خصوصی) آل ملتان بیکرز اینڈ سویٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمد آصف نے کہا ہے کہ بیکرز اینڈ سویٹس ایسوسی ایشن ملتان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مشترکہ طور پر بہت سے معاملات کو حل کر رہی ہے۔ وہ گزشتہ روز ایسوسی ایشن کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیکرز اینڈ سویٹس ایسوسی ایشن کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ سب سے اہم مسئلہ کوئی بھی بیکریری یا مٹھائی شاپ سیل ہونے کی صورت میں ڈی سیل صرف لاہور سے ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے جنوبی پنجاب کے بیکری اور سویٹس شاپس مالکان کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سیل اتھارٹی ملتان آفس کو دی جائے۔