یوسی5 کو ملتان کی ماڈل یونین کونسل بنائیں گے: رائو مظہرالاسلام

24 نومبر 2017

ملتان (خبرنگارخصوصی) یونین کونسل5 کو ہم ملتان کی ماڈل یونین کونسل بنائیں گے یہ بات چیئرمین یوسی5 رائو مظہرالسلام نے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سٹریٹ لائٹ کا کام بہت جلد شروع کر رہے ہیں یوسی کی ہرگلی کو روشن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عید میلادالنبیؐ کے موقع پر یوسی کی سطح پر مقابلہ نعت و قرأت کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں صرف یوسی5 کے بچے اور بچیاں شرکت کریںگی اول‘ دوئم اور سوئم آنے والوں میں شیلڈ اور انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ آخر میں سیکرٹری یوسی رانا تسلیم نے تمام کونسلرز کو اعزازیہ کے چیک تقسیم دئے۔