وزیراعلیٰ روڈ میپ پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے افسران توانائیاں وقف کر دیں

24 نومبر 2017

خانیوال ( نامہ نگار )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو منظورخان چانڈیہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب روڈ میپ پروگرام برائے تعلیم کے انڈیکیٹرز کو 100 فیصد کامیاب بنانے کے لیے محکمہ تعلیم کے افسران اپنی تمام تر توانائیاں وقف کر دیں تاکہ سرکاری سکولوں کے معیار میں بہتری لا کر معیار ی تعلیم کے فروغ کو یقینی بنایا جا سکے یہ بات انہوں نے اپنی صدارت میں ہونے والے ضلعی جائزہ کمیٹی برائے تعلیم کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی جس میں سی ای او تعلیم اشفاق احمد گجر ، ڈی ایم او ملک محمد یوسف سمیت ضلع بھر کے ضلعی ، تحصیل اور مراکز افسران نے بھرپور شرکت کی۔ تفصیلی بریفنگ میں محکمہ تعلیم کے افسران اور سکولوں کے اساتذہ کی کارکردگی کا بھرپور جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں ڈی ایم ا و ملک محمد یوسف نے اپنے محکمہ کی طرف سے کیے جانے والے معائنہ جات بارے آگاہی فراہم کی۔