پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس 29نومبر کو جتوئی میں منایا جائیگا: ملک مظہر پہوڑ

24 نومبر 2017

شاہ جمال (نامہ نگار)جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی ضلع مظفر گڑھ ملک مظہر پہوڑ کے مطابق پیپلز پارٹی ضلع مظفرگڑھ کے زیر اہتمام یوم تاسیس پیپلز پارٹی کا پرو گرام29 نومبر بروز بدھ بمقام جتوئی شہربوقت 12بجے دن منعقد کیا جائیگا جس کی صدارت ضلعی صدر ملک بلال احمد کھر کریں گے مہمان خصوصی سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی سینئر وائس چیئر مین پیپلز پارٹی پاکستان،خواجہ رضوان عالم سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب،ڈویژنل صدر پی پی نوابزادہ افتخار احمد خان،سابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سردار عبدالقیوم خان جتوئی کریں گے ضلع بھر سے کارکنان پیلز پارٹی و عہدیداران شریک ہوں گے۔