ن لیگ کی حکومت جاتے ہی میاں برادران کا مزید پول کھل جائیگا: زین حسین قریشی
ٹاٹے پور (نامہ نگار) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و این اے 148 کے امیدوار مخدوم زادہ زین حسین قریشی نے گزشتہ روز بھی حلقہ این اے 148 میں مصروف وقت گزارا لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے اپنے دورہ حلقہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن ممبران قومی اسمبلی ن لیگ نے کرائی گئی ووٹنگ میں نوازشریف کے حق میں ووٹ نہیں دیا انہوں نے قوم کو مزید بتا دیا کہ نوازشریف اب پارٹی صدارت کے اہل نہیں ن لیگ کی حکومت جاتے ہی ان کا پول مزید کھل جائے گا۔