ن لیگ عدلیہ کے فیصلوں پر عمل نہ کرکے اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی پر گامزن ہے: راؤ ساجد علی
ملتان( نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے رہنماؤں راؤ ساجد علی ، خواجہ عمران، ملک افتخار علی، سفیر اللہ خان، ملک رمضان کمبوہ، حاجی گل شیر بھٹہ، راؤ ریحان، رفیق والوٹ، رحمت علی بھٹہ، بشیر قریشی نے کہا ہے کہ ن لیگ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام نہ کرکے اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی پر گامزن ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پیپلز پارٹی صوبائی حلقہ 199 کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں 15دسمبر کے جلسہ اور صوبائی حلقہ 199 کے 28نومبر کو ہونے والے ورکرز کنونشن کے حوالہ سے بات چیت کی گئی اور تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی جس میں مرکزی وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی سمیت قائدین شرکت کریں گے۔ اجلاس میں خورشید کھوکھر، رحمت علی بھٹہ، سلیم اللہ خان، سمیع اللہ خان، منظور والوٹ ، ڈاکٹر جاوید، خرم شہزاد کھرل، رانا عبدالحفیظ، رانا ناصر نے شرکت کی۔