تعلیمی انقلاب لانے کیلئے سائنسی بنیادوں پر اصلاحات کی ضرورت ہے
ملتان (لیڈی رپورٹر) تعلیم کے شعبے میں انقلاب لانے کے لئے سائنسی بنیادوں پر اصلاحات کی ضرورت ہے والدین سکولز کے ساتھ مل کر کام کریں جس سے سکول بچوں کی تعلیم میں بہتر سروس فراہم کر سکیں ان خیالات کا اظہار آفاق لاہور کے ریجن ہیڈ محمد شاہد خان نے آفاق کے زیراہتمام شاہ رکن عالم ٹاؤن میں پرنسپلز کنونشن میں اپنے خطاب میں کیا شرکاء سے زونل ہیڈ کیریکٹر ایجوکیشن محمد بن اشرف اور ریجنل ہیڈ آفاق جنوبی پنجاب محمد بلال اکبر صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آفاق فروغ تعلیم کے لئے کوشاں ہے جو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں تعلیمی اداروں کے سسٹم ڈویلپمنٹ ‘ بچوں کی ہم نصابی ار غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے کردارسازی کا کام سرانجام دے رہا ہے اس مقصد کے حصول کے لئے آفاق نے ایک ادارہ کریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نام سے قائم کیا ہے پاکستان میں پہلی بار بچوں کے لئے ادارہ آفاق نے قرآن کریم کا تلفظ اور فہم کے حصول کے لئے نصاب متعارف کرایا ہے کنونشن میں شاہ رکن عالم نیو ملتان اورممتاز آباد کے 150 سے زائد سکولز کے پرنسپلز نے شرکت کی تقریب میں محمد شاہد شعیب حنیف محمد معاذ ضیاء الحق عرفان اللہ خان عطاء اللہ بلال رامے نے بھی خطاب کیا۔