نوشین خان جتوئی اے پی ایم ایل میں شامل
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی دفتر میں پی ٹی آئی سوئٹزرلینڈ کے راہنما بلال خان جتوئی کی ہمشیرہ اور مظفر گڑھ کے معروف سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والی نوشین خان جتوئی ایڈووکیٹ اور سائوتھ پنجاب کی معروف سماجی شخصیت محمد اجمل خان نے پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد سے ملاقات کی۔انہوں نے ملاقات میں سید پرویز مشرف اور ڈاکٹر محمد امجد کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیا۔اس موقع پر مہرین ملک آدم، علامہ عباس عابد، راجہ شاہد حسین،اقرا جاوید اور سیدہ فردوس بھی موجود تھیں۔