حضور اکرمؐ کی سیرت کا مطالعہ ہر مسلمان اپنی زندگی کا نصاب سمجھے

24 نومبر 2017

خانیوال (نمائندہ خصوصی )اغیار کی طرف دیکھنے کی بجائے اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اپنانے کی ضرورت ہے سیرت کا مطالعہ ہر مسلمان اپنی زندگی کا نصاب سمجھے فرقہ واریت فسادات تنازعات دور جاہلیت کاحصہ ہیں اسلام محبت امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے خطبہ حجۃ الوداع اگر ہمارے پیش نظر ہوتو ہرطرف امن وسکون کا ماحول ہوگا ۔ان خیالات کااظہار ممبر صوبائی امن کمیٹی مولانا محمد عباس اختر ،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سرپرست اعلیٰ شیخ الحدیث مولانا عبدالکریم نعمانی ،تحفظ نظریہ پاکستان فورم کے چیئرمین مفتی خالد محمود ازھر، جامعہ احسن العلوم خانیوال کے مہتمم مفتی محمد زاہد نے مرکزی جامع مسجد پرانا خانیوال میں جمعیت علماء اہلسنت کے زیراہتمام سالانہ سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مسلمان اسلامی تعلیمات کو عام کریں سیرت النبی کا مطالعہ ہر مسلمان اپنا نصاب زندگی سمجھے تو دنیا و آخرت میں کامیابی نصیب ہوگی کانفرنس سے مولانا عبدالشکور مولانا حفیظ اللہ مولانا حاجی عبداللہ مولانا محمد احمد ودیگر علماء نے بھی خطاب کیا۔