ہارون آباد: وانا میں شہید ہونیوالا جوان فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک
ہارون آباد(نامہ نگار)وانا میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوان فرمان حیدر کی تدفین ان کے آبائی گاوں 153ٹو ایل میں پورے فوجی اعزاز اور وقار کے ساتھ کی گئی شہید کی میت گائوں پہنچنے پر اہل علاقہ کی کثیر تعداد دیدار کے لیے وہاں موجود تھی اور لوگوں نے جذبہ شہادت سے سرشار فرمان حیدر کو اپنے مشن میں سرفراز ہونے پر بھر پور خراج عقیدت پیش کیا اور شہید کے لواحقین کو اس اعزاز پر اظہار محبت و یکجہتی کرتے رہے شہید کی نمازجنازہ میں فوجی افسران ،مسلم لیگ (ضیائ) کے صوبائی صدر چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے ،ملک زاہد محمود اعوان ،یاسر چوہدری ،ملک عمر فاروق اعوان ،شاہد محمود سمیت علاقہ کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی شہیدفرمان کے لواحقین نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے بہادر جوان نے وطن عزیز کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور شہید کا لہو وطن عزیز کے لیے اپنی جان کا گہوارہ بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا پوری قوم کو اپنے شہد ا کی قربانیوں پر فخر ہے ۔