تحفظ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے: محمد شاہد رضا

24 نومبر 2017

خانیوال (نمائندہ خصوصی)پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈویثرنل رہنماء محمد شاہد رضا قادری‘مفتی صفد رشاکر رضوی‘مفتی جاوید اکرم ‘بائو محمد یونس سیالوی‘محمد کاشف علی قادری ‘مہر منظو رسلطانی ‘پیر عرفان الحق چشتی‘رائو محمد اشفاق ‘علامہ مظہر سعیدی‘علامہ بشیر سعیدی‘علامہ رمضان رضوی‘علامہ منور نقشبندی ‘محمد صلاح الدین ‘علامہ محمد آصف قادری‘علامہ محمد عابد سلطانی ‘علامہ اللہ دتہ محبوبی ‘قاری مجید حامدی ‘علامہ ناصر سعیدی‘علامہ احمد علی نقشبندی‘راجہ مظہر اقبال قادری نے کی ۔ ریلی میں علماء کرام ‘کارکنان سنی تحریک اورعوام اہلسنت کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ختم نبو ت ؐ ہمارے ایمان کا حصہ ہے پاکستان کلمہ کے نام پر معرض وجو د میں آیا ہے او رہم یہاں پر نظام مصطفیؐ کا نفاذ چاہتے ہیں حلف نامے میں تبدیلی ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کی گئی جس میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد ملوث ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے اکابرین کی قربانیوں سے اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہم اس میں کسی صورت بھی یہود نصاریٰ او رقادیانیوں کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ قائدین اہلسنت کے تمام مطالبات جلد منظور کیے جائیں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور ان کے دیگر ساتھیوں کو برطرف کرکے قرار واقعی سزادی جائے ۔