سیاسی مخالف رانا طاہر پروپیگنڈہ کر رہے ہیں: ثاقب خورشید گروپ

24 نومبر 2017

وہاڑی(نامہ نگار)مسلم لیگی ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید گروپ کے یو سی چیئرمینز چوہدری جواد مسعود گھمن ایڈووکیٹ ، اختر نواز بھٹی ایڈووکیٹ ، چوہدری محمد صفدر گجر ، حاجی حبیب احمد اور کونسلربلدیہ میں ا پو زیشن لیڈر شاہد نیاز چودھری ، ندیم شیروانی ، نا در علی بھٹی نے ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید کی رہا ئشگاہ پر ہنگامی پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ سٹیمپ فروش یونین کے صدر چوہدری عبدالمجید کے قتل کا دلی افسوس ہو ا ہے اور میاں ثاقب خورشید سمیت ان کے گروپ کے تمام یو سی چیئرمینز ، وائس چیئر مین ، کونسلر ز ودیگرسٹیمپ فروش چوہدری عبدالمجید کے غمزدہ خاندان سے اظہارِ تعزیت کر تے ہوئے مقتول کے درجات کے بلندی کے لیے دُعا گو ہیں مقتول چوہدری عبدالمجید اور چوہدری والفقار دونوں ہی ارائیں فیملی سے تعلق رکھتے تھے اور دونوں کا ہی میاں ثاقب خورشید گروپ سے تعلق تھا مگر چند ہفتے قبل چوہدری عبدالمجید کا ذوالفقار کی عز یز ہ سے پلا ٹ کا تنا زعہ پیدا ہو گیا چوہدری عبدالمجید اپنے کا م سے فارغ ہو کر گھر جا رہا تھا جب گھرکے قریب پہنچا تو مو ٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد نے فا ئرنگ کر کے قتل کردیا جس پر رانا طا ہر محمود نمبردار نے پریس کا نفر نس کی اور مسلم لیگی ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید انکے بھائی میاں آصف خورشید ، سٹی کونسلر چوہدری نعیم خالد اور ذوالفقار پر الزام لگایا کہ چوہدری عبدالمجید کو ان لو گو ں نے قتل کروایا پھر احتجاج کی دھمکی دے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا انہوں نے مز ید کہا کہ ہمارے قائد ایم پی اے وہاڑی میاں ثاقب خورشید اور میاں آصف خورشید نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب ، آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے تحقیقات کرکے اصل ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے اور بے گناہ افراد کو فوری مقدمہ سے خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔