آپؐ سے محبت مومن کی زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے: شمیم اصغر راؤ

24 نومبر 2017

چوک سرور شہید(رپورٹ سلیم ناز‘ تصاویر شہزاد نصیر) آپؐ سے محبت مومن کی زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے حضورؐ کی آمد سے اسلام غالب آ گیا اور ہر سو مساوات‘ اخوت امن و سلامتی کا دور دورہ ہوا ۔ بارہ ربیع الاول مسلمانوں کے لئے بے پایاں مسرتوں کا پیغام لاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار نوائے وقت کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر شمیم اصغر راؤ نے گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول چوک سرور شہید میں منعقدہ جائزہ نعت خوانی کی تقریب میں کیا اپنی صدارت تقریر میں انہوں نے مزید کہا نوجوان نسل کو دور حاضر کی خرافات سے محفوظ رکھنے کے لئے مثبت سرگرمیوں کا فروغ ناگزیر ہے یہی وجہ ہے کہ نوائے وقت تعمیری کاموں کی بھرپور توجہ دے رہا ہے مہمان خصوصی ڈی ای او سکینڈری عقیدت حسین نے کہا طلباء نے خوبصورت آوازوں میں نعشیں پیش کرکے سچے مسلمان ہونے کا ثبوت فراہم کیا انہوں نے کامیاب طلبا کو مبارکباد دی اور نوائے وقت کی کوششوں کو سراہا ۔ پرنسپل معروف شاعر اکبر بخاری نے کہا کہ جائزہ نعت خوانی کا انعقاد نوائے وقت کا قابل تحسین عمل ہے عشق نبویؐ کے فروغ کا یہ سلسلہ نوجوانوں کی روحانی فکری اور تعمیری نشوونما میں اہم کردار ادا کر رہا ہے پروگرام کوارڈینیٹر سلیم ناز نے کہا آپؐ کے اعلیٰ و ارفع اخلاق و اقدار اپنانے سے ہمارا معاشرہ قابل مثال بن سکتا ہے انہوں نے کہا اسلامی تعلیمات سے دوری نے ہمیں برائیوں کے دلدل میں دھکیل دیا ہے والدین اور اساتذہ کی خصوصی تربیت طلباء کو زندگی کے عملی میدان میں کامیابی سے ہمکنار کر سکتی ہے۔