ڈیف ٹی20 کرکٹ:پاکستان نے سری لنکا کو 15 رنز سے شکست دیدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس)پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں میزبان سری لنکا کو 15 رنز سے شکست دیدی۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔پاکستان ڈیف ٹیم نے 9 وکٹوںپر 123 رنز بنائے۔ سری لنکن ٹیم 108 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔ پاکستان ڈیف ٹیم کو 3میچز کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل ہو گئی ۔ پاکستان نے ن ڈے سیریز 0-2سے جیتی تھی۔