نوازشریف نے قجمہوری استحکام کیلئے میثاق جمہوریت کی بات کی: علی اکبر گجر

24 نومبر 2017

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ قائد نواز شریف نے جمہوریت کے استحکام کیلئے میثاق جمہوریت کی بات کی لیکن پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف زرداری اور دیگر نے اسے جس طرح لیا ہے اور میاں نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہ ان کے ظرف کی نشاندہی کرتا ہے گزشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے علی اکبر نے کہا کہ 2008ءسے 2013ءتک حکومت کی بجائے لوٹ مار کرنے والی پیپلز پارٹی نے اقتدار ختم ہوتے ہی مفاہمت کا نعرہ بلند کر دیا تھا اب ظاہر ہو رہا ہے کہ ایسا نیک نیتی سے نہیں کیا گیا تھا بلکہ احتساب سے بچنے کی مکارانہ کوشش تھی۔
a