پنجاب بھر کے 16 نرسنگ سکولز کو کالج کا درجہ دیا جائیگا : مسز طاہرہ

24 نومبر 2017

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ نوائے وقت)پنجاب بھر کے 16نرسنگ سکولوں کو کالجز کادرجہ دیا جارہاہے یہ بات پرنسپل سکول آف نرسنگ و پبلک ہیلتھ نرسنگ سکول L.H.Vمسز طاہر ہ شاہد نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ نرسنگ سکول میں ٹریننگ حاصل کرنے والی لڑکیوں کو دوران ٹریننگ حکومت کی جانب سے 20ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیاجارہاہے اور ہمارے سکول نے پنجاب بھر میں ٹاپ کیاہے ،سکول کو دوسال کاعرصہ ہوچکاہے لیکن ابھی تک سکول میں کمپیوٹر لیب نہیں ہے ،یہاں کیلئے ابھی تک S.N.Eمنظو رنہیں کیاگیاہم بغیر کسی کلرک ،چپڑاسی اور عملے کے یہاں اپناکام جاری رکھے ہوئے ہیں ، انہوں نے کہاکہ پنجاب بھرمیں آئندہ کچھ عرصے میں 16نرسنگ سکولوں کوکالجز کادرجہ دیاجارہاہے جبکہ ڈیرہ غازیخان کے نرسنگ سکول بھی اس قابل ہے کہ اسے نرنسنگ کالج کادرجہ دیاجائے کالج بننے سے یہاں کے لوگوں کیلئے داخلوں کی تعداد بھی بڑھ جائیگی انہوں نے کہاکہ یہاںسکول اور ایگزامینر سینٹر بننے سے قبل یہاں کی بچیاں امتحان دینے داخلہ لینے کیلئے دور دراز علاقوں میں جانے پر مجبور ہوتی تھی اب یہی سہولت انہیں اپنے شہر میں ہی حاصل ہے ۔انہوں نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان کے ٹیچنگ انسٹیٹیوشن میں ہیڈنرس کی تمام سیٹیں خالی ہیں۔