لاہور لیڈز یونیورسٹی کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام طلبہ وطالبات کے اعزاز میںاستقبالیہ

24 نومبر 2017

لاہور (پ ر)لاہور لیڈز یونیورسٹی کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام پنجابی کمپلیکس لاہور میں کے تعلیمی سیشن میں نئے آنے والے طلبا و طالبات کے اعزاز میں ویلکم پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت صدرشعبہ ڈاکٹر عزیز حیدر نے کی جبکہ مہمان خصوصی ایڈوائزریونیورسٹی پروفیسر اشہد احمد تھے۔ڈائریکٹر سٹوڈنٹ آفیئرز تنویر عباس تابش نے بھی خصوصی شرکت کی ۔

پروگرام کی میزبانی سید انور زیب اور مقدس امین نے کی۔تقریب سے پروفیسراشہد احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی درس گاہ میں نئے آنے والے سٹوڈنٹس کو خوش آمدید کہنا اور درست رہنمائی دینا بہت مضبوط روایت ہے جس کی بہترین مثال آپ نے پیش کی ہے ۔