سخت محنت کے بغیر عالمی سطح پر کھویا ہوامقام حاصل کرنا مشکل ہے :جان شیر خان

24 نومبر 2017
سخت محنت کے بغیر عالمی سطح پر کھویا ہوامقام حاصل کرنا مشکل ہے :جان شیر خان

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)سابق عالمی چیمپئن سکواش جان شیر خان نے کہا ہے کہ بغیر منصوبہ بندی سکواش میں عالمی سطح پر کھویا ہوا مقام حاصل کرنا مشکل ہے ۔ جب تک کھلاڑی اپنی فزیکل فٹنس اور ٹریننگ پر پوری توجہ نہیں دیں گے تو اس وقت تک عالمی سطح پر نتائج آنا ممکن نہیں جب تک کھلاڑی اپنی فزیکل فٹنس اور ٹریننگ پر پوری توجہ نہیں دیں گے تو اس وقت تک عالمی سطح پر نتائج حاصل کرنا بہت مشکل ہے، میں یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ جب تک ہمارے نوجوان کھلاڑی اپنی فزیکل فٹنس پر توجہ نہیں دیں گے اور دل لگا کر نہیں کھیلیں گے تو اس وقت تک نتائج حاصل نہیں کر سکتے۔ آج کے دور میں موبائل انٹرنیٹ کی وجہ سے بھی ہمار ا نیا نوجوان ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے انٹرنیٹ کے فائدے ہیں لیکن اس کے نقصانات بہت ہیں کیونکہ کھلاڑی ہر وقت انٹرنیٹ اور موبائل پر لگا رہتا ہے۔