ہاتھ پائوں سے محروم لڑکی ویٹ لفٹر بن گئی

24 نومبر 2017

ٹورنٹو(صباح نیوز) کینیڈا میں ہاتھ پاں سے پیدائشی طور پر محروم لڑکی لنڈسے ہلٹن ویٹ لفٹنگ سمیت کئی کھیلوں میں مہارت حاصل کرکے عزم و ہمت کی نئی مثال بن گئی ہے۔کینیڈین خاتون لنڈسے ہلٹن نے اپنی معذوری کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے زندگی کو پرلطف بنانے کے ساتھ ساتھ خود سے زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت پیدا کرلی ہے۔