منشیات کے دو ملزموں کی ضمانت منظور‘ تیسرے کا ریکارڈ طلب

24 نومبر 2017

ملتان (سپیشل رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدما ت میں ملوث 2 ملزموں کی درخواست ضمانت منظور کرنے اورایک ملزم کی درخواست پر ریکارڈطلب کرنیکا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت تھانہ سیتل ماڑی میں درج ایک کلو 120گرام چرس برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملزم عبدالرشیداورتھانہ قادرپورراں میں درج ایک کلو 160گرام چرس برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملزم عدیل احمدکی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری منظورکرتے ہوئے ا یک ایک لاکھ روپے کی ضمانتی مچلکوں پررہاکرنے کا حکم دیاہے۔دریں اثناء فاضل عدالت نے تھانہ لوہاری گیٹ میں درج چرس برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملزم محمدیسین کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پرپولیس سے 25 نومبر کو ریکارڈ طلب کرلیاہے۔