خاتون پر تشدد کا مقدمہ درج نہ کرنے کیخلاف درخواست پر پولیس سے جواب طلب

24 نومبر 2017

ملتان (سپیشل رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون پرتشددکامقدمہ درج نہیں کرنے کے خلاف درخواست پرایس ایچ اوتھانہ قطب پورسے 8 دسمبر کوجواب طلب کرلیاہے۔فاضل عدالت میں ملتان کی رابعہ بشیرنے درخواست دائر کی تھی کہ اس نے اپنے مکان کاایک حصہ کرایہ پردیا ہواہے اورکرایہ دارنے 6 ماہ سے کرایہ دینابندکررکھاہے اوراب کرایہ مانگنے پردھمکیاں دینے کے ساتھ اس کے گھرمیں داخل ہوکراس کو تشددکانشانہ بنایااور رقم وزیورات چھین کرلے گئے ہیں جس پر پولیس کومقدمہ درج کرنے کی درخواست دی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔اس لئے مقدمہ درج کرنے کاحکم دیاجائے۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...