شہریوں کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں: زاہد نواز

24 نومبر 2017

خانیوال(نمائندہ خصوصی)تھانوں پر آنے والے شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیںتمام پولیس افسران اپنے اپنے علاقوں میں منشیات فروشوں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں‘جواریو ں ‘ چوروں او رڈاکوئوں کیخلاف کاروائی کو مزید تیز کریں اور غفلت یا کوتاہی کے مرتکب ذمہ داران کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاہد نواز مروت نے کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے موقع پر موجود پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ ضلع کو کرائم فری بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں وقف کردیں ۔بعدازاں ضلع بھر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے شہریوں نے اپنے مسائل کے حل کے لیے ڈی پی او کو درخواستیں پیش کیں جن پر ڈی پی اوزاہد نواز مروت نے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے رپور ٹس طلب کرلیں۔