ضمانت خارج ہونے پر ڈکیت گرفتار‘ دوسرا فرار

24 نومبر 2017

خانگڑھ (نمائندہ نوائے وقت) خانگڑھ کے نواحی علاقہ جھنڈیر والا میں ایاز حسین خان کے گھر لاکھوں روپے کی ڈکیٹی میں نامزد ملزمان محمد رمضان اور محمد ناصر کی ہائیکورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہو گئی جس پر خانگڑھ پولیس نے محمدرمضان کو گرفتار کر لیا جبکہ محمدناصر موقع سے فرار ہو گیا ۔