5 افراد نے محنت کش پر کلہاڑیاں برسا دیں‘شدید زخمی
قصبہ بصیرہ(نامہ نگار)آصف رکشہ پر جارہا تھا تو راستے میں 5 ملزمان سلیمان، عدنان، رمضان، اشرف عرف ٹیڈی اور سیدحسنین شاہ نے روک کر کلہاڑیوں کے وار کیے جو کہ سر اور جسم کے مختلف حصوں پر لگے جس کی وجہ سے مضروب قومی کی حالت میں ذندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ نے مضروب کو فوری طور پر نشترہسپتال ملتان ریفر کردیا۔ پولیس تھانہ کرمداد قریشی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔