سکول ٹیچر حادثے میں زخمی

24 نومبر 2017

قطب پور(خبر نگار)مقامی گورنمنٹ بوائز سکول کے ٹیچر عامر ندیم خان موٹر سائیکل پر اپنے گھر دنیا پور سے ڈیوٹی کے لئے قطب پور آرہے تھے کہ سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار کی ٹکرلگنے سے گر کر شدید زخمی ہو گئے اور موٹر سائیکل کو بھی نقصان پہنچا تاہم طبی امداد کے بعد انہیں گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔